کولکتہ 28نومبر (سیاست ڈاٹ کام)کلکتہ بین الاقوامی کتاب میلہ اگلے سال 30جنوری سے 10فروری کے درمیان منعقد ہوگا اور افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی شریک ہوں گی۔مغربی بنگا پبلشر اینڈ بک سیلر اور مغربی بنگال حکومت کے اشتراک سے منعقد ہونے والا کتاب میلئے سنٹرل پارک علاقے میں منعقد ہوگا۔پریس کانفرنس میں گلڈ نے کہا کہ اس سال برطانیہ، امریکہ، جاپان، روس،چین اور بنگلہ دیش کے پبلشر شریک ہوں گے ۔اس کے علاوہ ایران کا بھی اسٹال ہوگا اور پاکسانی پبلشروں نے بھی میلے میں شریک کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی، پنجاب، کرناٹک، گجرات، اترپردیش، مہاراشٹرا کے بشمول دیگر ریاستوں کے پبلشر بھی شریک ہوں گے۔