کولکتہ میں پولیس کے دھاوے سڑا ہوا گوشت ضبط کرنے کے بعد کارروائی

کولکتہ۔ 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈائمنڈ ہاربر پولیس نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں اور ضلع میں دھاوے کئے جبکہ 20 ٹن سڑا ہوا گوشت جو شبہ ہے کہ مردہ جانوروں کا تھا، ضبط کرلیا گیا۔ یہ دھاوے جنوبی 24 پرگنا ضلع، شمالی 24 پرگنا ضلع، شہر کے مختلف مقامات پر کئے گئے۔ ایس آئی ٹی کے ایک رکن نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ریاستی حکومت نے خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے۔ یہ دھاوے سلیگوڑی میں بھی کئے گئے جہاں سے اس دھاوے کے دوران سڑا ہوا گوشت مجلس بلدیہ کے عہدیداروں نے ضبط کیا تھا۔ اندیشہ تھا کہ یہ گوشت ہوٹلوں کو سربراہ کیا جانے والا تھا۔ ایسے واقعات پر گہری نظر رکھی جارہی ہے۔ سلیگوڑی مجلس بلدیہ کے صدرنشین نکھل سہانی نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اس کا اظہار کیا۔ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو ہدایت دی گئی تھی کہ ان کے مالکان ،طعام خانوں میں چوکسی اختیار کریں۔