کولکتہ ایئرپورٹ پر قطر طیارہ سے واٹر ٹینکر ٹکراگیا

کولکتہ ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کولکتہ ایئرپورٹ آج صبح کی اولین ساعتوں میں قطر ایرویز کے طیارہ سے واٹر ٹینکر ٹکراگیا ہے ۔ قطر ایرویز کا طیارہ ایئرپورٹ پر کھڑا ہوا تھا ۔ بوئنگ 787ڈریم لائنر جیسے ہی ایئرپورٹ پرٹھہرا ایک واٹر ٹینکر اس سے ٹکرا گیا ۔ ایئرپورٹ حکام نے اس واقعہ کا جائزہ لیا ہے ۔ رات کے 2:30منٹ کو جب تمام مسافر طیارہ میںسوار ہوگئے ‘ دوحہ سے تعلق رکھنے والے اس طیارہ کے عقب میں واٹر ٹینکر ٹکرا گیا ۔ تمام 101 مسافر اور 12عملہ کے ارکان کومحفوظ طور پر اتار لیا گیا اور انہیں قریبی ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے ۔ ان کی پرواز کل بروز جمعہ 3بجے صبح عمل میں آئے گی ۔ یہ واٹرٹینکر طیارہ کے واش روم میں پانی بھرنے کیلئے پہنچا تھا ۔ابتدائی معائنہ سے پتہ چلتا ہے کہ واٹر ٹینکر میں فنی خرابی کے باعث ٹکر ہوئی ۔