کولکاتا میٹرو اسٹیشن پر مشتبہ کیان سے سنسنی

کولکاتا۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کولکاتا میں میٹرو ریلوے عہدیداروں نے کہا ہے کہ رابیندرا سدن اسٹیشن کے اسکلیٹرکے قریب پڑے ایک لاوارث کیان سے بم کے شبہ پر مسافرین میں الجھن و سراسیمگی پیدا ہوگئی مگر بعد میں یہ شبہ غلط ثابت ہوا۔ اس واقعہ سے ٹرین خدمات غیر متاثر رہیں ۔ پولیس نے کہا کہ 11.10 بجے دن اس کی اطلاع موصول ہوئی جس کے فوری بعد بم کو ناکارہ بنانے والا خصوصی دستہ ، دھماکو اشیاء کا پتہ چلنے والے تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ کو اس مقام پر پہونچایا گیا ۔بھوانی پور پولیس اسٹیشن کے سینئیر عہدیدار نے کہا کہ رابیندر سدن میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک لاوارث کیان دستیاب ہوا جس سے سنسنی پھیل گئی تھی ۔