بگوٹا ۔ 18 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 39 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ موسلا دھار بارش سے زمین کھسکنے کے واقعات پیش آئے ، درجنوں مکان سیلاب میں بہہ گئے ۔ رات کے آخری پہر میں اچانک سیلاب آگیا ، اس آفت سماوی سے مقامی وقت کے مطابق 3بجے شب سلگار کے قصبہ میں زندہ بچ جانے والے افراد نے ریڈیو پر کہا کہ پانی بہنے کی آواز سے اُن کی نیند ختم ہوگئی ، پڑوسی دریا ، دریا چلا رہے تھے ۔ بہت سے افراد بمشکل اپنے چہیتوں کو پانی سے بچاکر محفوظ مقام پر منتقل کرسکے ۔ گھر کیچڑ میں دفن ہوگئے ۔ آفت سماوی سے راحت رسانی کے عہدیداروں اور پولیس نے ہیلی کاپٹرس استعمال کئے اور تلاشی و بچاؤ کاروائی کا آغاز کردیا ۔ اعلیٰ سطحی پولیس عہدیدار انجیل مینڈوزا نے کہا کہ 39 افراد کی ہلاکت کی توثیق ہوگئی ہے ، اس تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔ سیلاب سے پورا قصبہ تبا ہ ہوچکا ہے ۔ قصبہ کے کم مخدوم علاقے بھی سیلاب کی زد میں آگئے ۔ کھانے پینے کا تمام سامان بہہ گیا ہے ۔ 18000 افراد کھلے میدانوں میں مقام ہیں ۔ متاثرین کو بچانے کیلئے امدادی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔