کورٹلہ کے ہونہار طالب علم کا شاندار تعلیمی مظاہرہ

جناب زاہد علی خاں سے ملاقات، ادارہ سیاست کی حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر
کورٹلہ ۔ 2 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جناب محمد ظہیر الدین ساکن محلہ بنڈہ پلی کورٹلہ نے دفتر روزنامہ سیاست پہنچ کر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وہ ادارہ سیاست کے ممنون و مشکور ہیں ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر کی ہمت افزائی کے سبب ان کا بھتیجہ شیخ جنید نونہال اسکول اردو میڈیم کورٹلہ سے ایس ایس سی کے امتحان میں 553 نشانات حاصل کرتے ہوئے ریاست بھر کے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء میں ٹاپر آکر کورٹلہ کے مسلمانوں کا سر اونچا کیا تھا اور جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے دست مبارک سے عابد علی خاں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا اور ادارہ روزنامہ سیاست کے تعاون سے مفخم جاہ کالج حیدرآباد میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ بی ٹیک سال دوم کے امتحان میں 88 فیصد نشانات سے کامیابی حاصل کی ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ، جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر نے شیخ جنید کی اس شاندار نتائج پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ جناب زاہد علی خاں نے اس موقع پر محمد غیاث الدین فرزند محمد سلیم فاروقی نمائندہ سیاست کو اپنے زرین مشوروں سے نوازا ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر نے محمد غیاث الدین کو ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے ان کی تعلیم مکمل ہونے تک مالی تعاون فراہم کیا جانے کا ارادہ کیا ۔۔