کوالیٹی ایجوکیشن لانے آئیوری ایجوکیشن کا تلنگانہ حکومت کو مدد کا پیشکش

حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : آئیوری ایجوکیشن نے ریاست میں انجینئرنگ پروگرامس کی نظر ثانی کے لیے آئی ٹی وزیر کے تارک راما راؤ اور وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ حکومت کی کوشش کو سراہا ہے ۔ آئیوری ایجوکیشن حالیہ طور پر سرکردہ انسٹی ٹیوٹ جیسا کہ آئی آئی ایم کلکتہ ، ایم آئی سی اے اور آئی ٹیز کے ساتھ آن لائن تعلیم کے لیے کام کرتا ہے ۔ ریاست میں کوالیٹی فیکلٹی میں حالیہ قلت کو ورچول ٹکنالوجی کے ذریعہ حل کیا جاسکتا ہے ۔ آئیوری ایجوکیشن نے سرکردہ قومی و بین الاقوامی فیکلٹی ممبرس تک رسائی حاصل کی ہے جو تلنگانہ میں کوالیٹی ایجوکیشن لانے میں مدد کرسکتے ہیں ۔ نیا ترتیب دیا گیا نصاب نہ صرف بہتر تعلیم کی فراہمی کرے گا بلکہ بہتر ملازمت کے مواقع بھی فراہم کرے گا ۔ صنعتی تخمینہ جات کے مطابق انجینئرنگ طلبہ کا صرف 17 فیصد اپنی ملازمت حاصل کرپاتا ہے اور ماباقی 83 فیصد امیدوار اپنی ملازمت کے لیے موزوں نہیں ہوپاتے ۔ آئیوری ایجوکیشن صنعتی ضرورتوں کے مطابق سفارش کردہ پروگرامس میں ریاست کو مدد کا پیشکش کررہا ہے ۔ کپل رامپال ، ڈائرکٹر آئیوری ایجوکیشن نے کہا آئیوری ایجوکیشن اس اقدام میں ریاستی حکومت کے ساتھ ہے ۔ ہم صنعتی ضرورتوں کے مطابق e لرننگ اور ترقیاتی پروگرامس دونوں میں اپنے تجربہ اور مہارت کا حصہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں ۔۔