کوئی بھی زبان سیکھیں لیکن مادری زبان کو فراموش نہ کریں: نائب صدر وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 26 مئی ( پی ٹی آئی ) مادی زبان کے تحفظ اور اس کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ طلبا کو ئی بھی زبان سیکھیں لیکن اپنی مادری زبان کو فراموش نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مادری زبان چاہے مراٹھی ہو ‘ ہندی ہو ‘ کنڑ ہو ‘ پنجابی ہو ‘ بنگالی ہو ‘ آسامی ہو یا بھوجپوری ہو ان کا تحفظ اور فروغ ضروری ہے ۔ نوجوان نسل کوئی بھی زبان سیکھے لیکن اپنی مادری زبان کو فراموش نہ کرے۔