کوئٹہ ، 14 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی اہم شاہراہ سریاب روڈ پر پولیس وین کو دھماکے کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ سات دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حملے میں پانچ پولیس ملازمین اور دو عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور بچاؤ عملہ جلد ہی پہنچ گیا اور اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت میں کوئٹہ سیول ہاسپٹل کے اندر ایک زوردار دھماکے کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک جبکہ 112 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان میں عید کے دن بم دھماکے
13 افراد زخمی
کراچی۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں عید الاضحی کے موقع پر دو علیحدہ خودکش بم دھماکے کئے گئے جس میں 5 پولیس ملازمین کے بشمول کم از کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں حملوں آوروں نے عید کے نماز ادا کرنے والوں کو نشانہ بنایا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔