کوئٹہ ، 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انسداد پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کیخلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 34مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے میں دوسرے روز کی کارروائی میں ایف سی، پولیس اور بلوچستان کانسٹبلری نے حصہ لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن نواحی علاقے ملا خیل آباد میںکیاگیا۔ اس دوران34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی میں تین پسٹل، ایک کلاشنکوف اور مختلف راونڈز بھی برآمد، کئے گئے ہیں، مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی تھی جس سے 3خاتون ورکرز سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔