نئی دہلی۔ 31؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ کوئلہ اسکام کے بارے میں اہم مقدمہ کی سماعت سپریم کورٹ میں منگل کے دن منعقد کی جائے گی جب کہ امکان ہے کہ سی بی آئی عدالت کو اطلاع دے گی کہ مبینہ مفادات حاصلہ کی جانب سے حقائق کی پردہ پوشی 2G اسکام مقدمہ کی جاریہ سماعت میں تاخیر کی وجہ ہے۔ ادارہ کے ذرائع کے بموجب مشیر خانگی کو تمام تفصیلات سے واقف کروادیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کو بتایا گیا ہے کہ تحقیقاتی محکمہ میں بعض جاسوس بھی موجود تھے جو بیرونی افراد کو دستاویزات فراہم کررہے تھے۔ اخبارات کے افشاء سے مفادات حاصلہ کو مباحث اپنے حق میں کرلینے کا موقع ملا تھا۔ محکمہ امکان ہے کہ ٹاٹا۔ لمیٹیڈ سودے میں پیشرفت کے بارے میں بھی عدالت کو بتائے گا۔