نئی دہلی ۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خصوصی عدالت نے آج کوئلہ اسکام کیس میں الزامات وضع کرنے کیلئے 4 م ارچ کی تاریخ مقرر کی ہے جس میں سی بی آئی نے صنعت کار نوین جندال ، سابق مرکزی وزیر کوئلہ داسری نارائن راؤ کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے ۔ خصوصی سی بی آئی جج بھرت پرشاد نے بتایا کہ اس کیس میں الزامات پر احکامات جاری کرنے کیلئے انہیں کچھ وقت کی ضرورت ہے تاکہ دستاویزات کا جائزہ اور فریقین کے وکلاء کی بحث پر سماعت کی جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے مزید وقت جس کے باعث 4 مارچ تاریخ مقرر کی گئی ۔ قبل ازیں سماعت کے دوران سی بی آئی نے الزامات عادء کیا ہے کہ جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر مدھو کوڈا اس کیس میں ایک ملزم ہیں جنہوں نے امر کونڈا مرگادنگل کول بلاک میں جندل گروپ کے اداروں جندال اسٹیل اینڈ پاور لمٹیڈ اور گگن اسٹیج آئرن پرائیویٹ لمٹیڈ کو الاٹمنٹ میں جانبداری سے کام لیا تھا۔ سی بی آئی نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ ملزم نے جندال گروپ کے دو فرمس کیلئے کوئلہ بلاک کے الاٹمنٹ ( منظورہ) کیلئے ایک دوسرے کے خلاف سازش رچی تھی۔ تاہم سی بی آئی کے استدلال کی مخالفت کرتے ہوئے تمام ملزمین بشمول جندال ، کوڈا اور نارائن راؤ نے کہا کہ ایسا کوئی ثبوت پایا نہیں جاتا کہ کول بلاک الاٹمنٹ کے وقت سازش رچی گئی تھی اور سی بی آئی چارج شیٹ میں ان کے خلاف عائد الزامات کی تردید کی ۔ واضح ہے کہ کوئلہ بلاکس کے الاٹمنٹ میں بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سی بی آئی نے جندال ، کوڈالو راؤ سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دیگر 11 افراد کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا تھا۔