کوئلہ اسکام میں سابق کوئلہ سکریٹری اور دو عہدیداروں کو سزاء اور ضمانت منظور

نئی دہلی۔5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج سابقہ کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا اور دوسرے دو اعلی عہدیدار کے ایس کروپا اور کے سی سمریا کو 3 سالہ جیل اور فی کس پچاس ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا۔ یہ اسکام سابقہ یو پی اے حکومت میں واقع ہوا تھا چوں کہ سزاء چار سال سے کم ہے چنانچہ تینوں کو تعزیری ضمانتیں بھی منظور کردی گئیں۔ اس کے علاوہ اسپیشل جج بھرت پرساد نے وکاش میٹل اینڈ پائور لمیٹڈ (VMPL) کے ایم ڈی وکاس پٹنی مجازی دستخط کنندہ آنند ملک کو چار سال کی سزاء سنائی گئی اس کے علاوہ پٹنی کو 25 لاکھ روپئے اور ملک کو دو لاکھ روپئے جرمانہ کی سزاء بھی سنائی گئی اور کمپنی کو ایک لاکھ روپئے جرمانہ کی سزاء سنائی گئی اس کیس کا تعلق مغربی بنگال کے صویرا اور مدھوجور کوئلہ بلاک میں بے قاعدگیوں سے متعلقہ ہے۔ ستمبر 2012ء میں سی بی آئی نے اس کیس کے سلسلہ میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ اس کیس کے سلسلہ میں سی بی آئی نے پانچ خاطیوں کو زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزاء کی سفارش کی تھی اور سخت جرمانہ عائد کرنے کی عدالت نے گزارش کی تھی۔ ان جرائم کی سزاء کم از کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ سات سال مقرر ہے۔ نومبر 30 کو گیتا سابق جوائنٹ سکریٹری کوئلہ کروبھا سابق ڈائرکٹر (CA-I) منسٹری سمریا کو ملزم قرار دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کمپنی پٹنی اور فلک کو بھی ملزم قرار دیا گیا۔ مسٹر گیتا 31 ڈسمبر 2005ء تا 20نومبر 2008 تک کوئلہ سکریٹری رہے ہیں، کو اس سے قبل دو اور کیسس میں دو تا تین سال کی سزاء دی گئی تھی جس کے بعد وہ ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔ کروپا وزارت کوئلہ میں جوائنٹ سکریٹری رہے ہیں۔ 2017ء میں میگھالیہ چیف سکریٹری کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے تھے دو سال کی سزاء دی گئی تھی جو بعد میں ضمانت پر رہا ہوگئے تھے۔