نئی دہلی ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے بیان میں جس سے تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے، وزیرخارجہ سشماسوراج نے آج کہا کہ کانگریس کے ایک لیڈر نے ان پر زور دیا تھا کہ وہ کوئلہ اسکام کے ملزم سنتوش بگروڈیا کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جائے۔ تاہم سشماسوراج نے کانگریس کے لیڈر کا نام ظاہر نہیں کیا اور کہا کہ ان کے نام کو میں پارلیمنٹ میں پیش کروں گی۔ سشماسوراج نے ٹوئیٹر پر لکھا ہیکہ کانگریس کے سینئر لیڈر نے ان پر دباؤ ڈالا تھا کہ سنتوش کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جائے۔
سی آر پی ایف جوان نے اپنے آپ کو گولی مار لی
سرینگر ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : شمالی کشمیر کے ضلع باہمولہ کے علاقہ سوپور میں ایک سی آر پی ایف جوان نے اپنی سرویس رائفل سے گولی مار کر خود کشی کرلی ۔ پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹبل ایل آر ٹھاکرے کو 179 بٹالین کے سی کمپنی میں متعین کیا گیا اور وہ کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر سنتری کی ڈیوٹی پر تھا ۔ وہ آج صبح اپنے آپ کو گولی مار لی ۔ انہوں نے بتایا کہ فی الفور خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔ مزید تحقیقات کیلئے ایک کیس درج کرلیا گیا ہے ۔