نئی دہلی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو نوین جندال گروپ فرم کو مختص کردہ کوئلہ بلاک کی تفصیلات کا علم تھا۔ جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر مدھوکوڈا نے یہاں آج خصوصی عدالت کو بتایا کہ منموہن سنگھ ہر بات جانتے تھے۔ انہوں نے منموہن سنگھ کو ملزم کے طور پر عدالت میں طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ کوئلہ بلاک کی تخصیص میں کوئی سازش کی گئی ہے تو اس کا علم سابق وزیراعظم کو تھا۔ وزیراعظم کے علم کے بغیر اس وقت کی وزارت کوئلہ نے کوئی کام نہیں کیا ہے۔ وزیرکوئلہ کی حیثیت سے منموہن سنگھ ہر چیز سے واقف تھے۔ اگر نہیں ہیں تو یہ بہت بڑی سازش ہے۔ جیسا کہ سی بی آئی نے کہا کہ یہ کوئلہ اسکام متعلقہ وزیر کی لاعلمی کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔ مدھوکوڈا کے وکیل نے خصوصی سی بی آئی جج کو یہ بات بتائی۔ وکیل نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ منموہن سنگھ اس بات کی دفاع نہیں کرسکتے کہ انہیں اس کیس میں تاریکی میں رکھا گیا تھا۔