نئی دہلی ۔ یکم مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو طلبا تنظیم کے صدر کنہیا کمار کی درخواست ضمانت پر دہلی ہائیکورٹ میں کل فیصلہ ہوگا ۔ امکان ہے کہ غداری کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر عدالت کل اپنا فیصلہ سنائیگی ۔ جسٹس پرتبھا رانی نے کل کی سماعت میں اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا اور پولیس سے چند چبھتے ہوئے سوالات کئے تھے ۔ کنہیا کے وکیل نے سماعت کے دوران ادعا کیا تھا کہ ان کے موکل نے مخالف ہند نعرے نہیں لگائے تھے ۔ دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ اس کے پاس کنہیا اور دوسروں کے خلاف ثبوت موجود ہے اور ان سب نے مخالف ہند نعرے لگائے تھے ۔ پولیس کا یہ بھی ادعا تھا کہ کنہیا تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا ہے اور اس نے بعض موقعوں پر متضاد بیانات بھی دئے ہیں۔ وکلائے صفائی بشمول سینئر وکیل کپل سبل نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ کچھ بیرونی افراد اپنے چہروں پر نقاب لگائے مخالف ہند نعرے لگا رہے تھے اور کنہیا ان میں شامل نہیں تھا ۔