ریاض ‘سعودی عربیہ:سعودی کنگ سلمان نے پیرکے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلم مملکت کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان میں ایک نیا موڑ قراردیا۔پیرکے روز ٹرمپ کا سعودی عرب کو تاریخی دورے کا اختتام عمل میںآیاجس میں انہوں پہلے بیرونی دورے کے آغاز کے لئے سعودی عرب کا انتخاب کیاتھا ‘ اس دوران ہتھیار اور سرمایہ کاری کے لئے ملین ڈالرس کے معاہدے بھی طئے پائے ہیں۔
ایس پی اے ایجنسی نیوز کے مطابق سلمان نے اپنے کونسل منسٹرس سے کہاکہ ’’ یہ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں میں ایک نیا موڑ ہے‘‘۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ رشتہ دونوں ممالک تمام محاذوں پر تعلقات اور اطلاعات میں اہم ثابت ہوگا‘‘۔ ایس پی اے کے مطابق کنگ نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیاہے کہ گلف اور واشنگٹن کے درمیان میں’’ تاریخی معاہدے‘‘ ہوئے ہیں جس کے ذریعہ دہشت گردی کو نشانہ بنانے کے لئے سرمایہ کاری کی جانے گی‘‘اور ریاض میں اس عظیم کام کے لئے ایک سنٹر قائم کیاجائے گا۔
اپنے پہلے بیرونی دورے میں ٹرمپ نے اتوار کے روز مسلم قائدین پر زور دیاکہ وہ مذہب کے نام پر تشدد کے خلاف وہ کھڑے ہونے کاکام کریں‘ انہوں نے اس جنگ کو ’’ نیکی او ربدی کے درمیان کی جنگ‘‘ بھی قراردیا۔