کنڑ میں افغان فوج کی کارروائی ‘51 طالبان ہلاک

کابل ۔ 5اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) فوج کی جانب سے طالبان کے خلاف کارروائی غازی آباد اور اسمار کے علاقوں میں کی گئی۔ افغان فوج کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے طالبان میں اہم رہنما بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں طالبان کے ہتھیاروں اور ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا ہے۔دریں اثنا افغان صوبے جوزجان میں داعش کے ایسے جنگجووؤں کو عام معافی دی جاسکتی ہے جنھوں نے رواں ہفتے افغان فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے تھے۔ عہدیداروںکے مطابق ان جنگجووؤں کو سزا سے استثنی مل سکتا ہے۔خبر کے بموجب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حالیہ کچھ عرصے سے افغانستان کے کئی مقامات پر شدید جھڑپیں دیکھی گئی ہیں۔