کنا لکشمی نارائنا اور بی ستیہ نارائنا وزارت اعلی کی دوڑ میں

حیدرآباد 24 فبروری ( این ایس ایس )ایسے وقت میں جبکہ مرکز میں یو پی اے حکومت ریاست میں صدر راج کے امکانات پر غور کر رہی ہے سیما آندھرا اور تلنگانہ میں پارٹی قائدین وزارت اعلی عہدہ کیلئے دباؤ بنا رہے ہیں۔ حالانکہ کاپو طبقہ سے تعلق رکھنے والے قائدین جیسے کنا لکشمی نارائنا اور بوتسہ ستیہ نارائنا کے نام اس عہدہ کیلئے لئے جا رہے ہیں لیکن لمحہ آخر میں مرکزی وزیر کے چرنجیوی کا نام بھی ابھر کر آیا ہے ۔ چرنجیوی نے دہلی روانگی سے قبل کیرالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ہائی کمان چاہے تو وہ کچھ وقت کیلئے چیف منسٹر کے بشمول کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں۔ حالانکہ پارٹی میں صدر راج کے امکان پر غور ہو رہا ہے لیکن دونوں علاقوں کے قائدین صدر راج کی مخالفت کر رہے ہیں۔ سیما آندھرا سے اے رام نارائن ریڈی کے علاوہ تلنگانہ سے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی راج نرسمہا ‘ ڈی سرینواس ‘ جئے پال ریڈی اور کے جانا ریڈی کے نام لئے جا رہے ہیں۔
ار کیا ۔