کم ووٹوں سے منتخب امیدوار

حیدرآباد ۔ 12۔ ڈسمبر (سیاست نیوز)سب سے کم ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے والے امیدوار کی تفصیلات اسمبلی حلقہ آصف آباد سے کانگریس کے امیدوار اے سکو 171 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ ابراہیم پٹنم سے ٹی آر ایس کے امیدوار ایم کشن ریڈی 376 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ دھرماپوری سے ٹی آر ایس کے امیدوار کے ایشور 441 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ کوداڑ سے ٹی آر ایس کے امیدوار بی ملیا یادو 674 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ اسمبلی حلقہ عنبرپیٹ سے ٹی آر ایس کے امیدوار کے وینکٹشم نے 1016 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔