کم جونگ نام کی خاتون قاتلوں کے مقدمہ کی آخری سماعت

شاہ عالم۔ 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) دو خواتین پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے قائد کم جونگ اُن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نام کو زہر دے کر قتل کیا ہے، آج عدالت میں پیش ہوئیں جو شاید اس مقدمہ کی چند آخری سماعتوں میں سے ایک ہے جس کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ دونوں خواتین کو سزائے موت دی جاسکتی ہے۔ انڈونیشیا کی سیتی آسیہ اور ویتنام کی ڈوان تھی ہونگ نے کم جونگ نام کے چہرے پر ایک ایسا اعصاب شکن سفوف پھینک دیا تھا جس کے بعد ان کی موت ہوگئی جو کوالالمپور ایرپورٹ پر مکاؤ جانے والی فلائیٹ میں سوار ہونے والا تھے ۔