کم جونگ اُن کا دورۂ ویتنام!

ہنوئی۔23 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل کم جونگ اُن ویتنام کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ بات ویتنام کی وزارت داخلہ کی جانب سے بتائی گئی ہے۔ اے ایف پی کے ذرائع کے مطابق کم براستہ چین ٹرین کے ذریعے ویتنام پہنچیں گے تاہم سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ان کی آمد کی کسی مخصوص تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔