کم جونگ ان محترم شخصیت صدر امریکہ ڈونالڈٹرمپ کا بیان

واشنگٹن ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے آج شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان کی ستائش کرتے ہوئے انہیں انتہائی محترم شخصیت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ اُن سے جلد ہی ملاقات ہوگی ۔ شمالی کوریا کے قائد کی تعریف امریکہ کے صدر کے رویہ میں ڈرامائی تبدیلی ہے جو کم فیملی کو چند دن قبل بے رحم اور دھوکے باز قرار دے رہے تھے ۔ گزشتہ سال کم نے فیصلہ کیا تھا کہ چھوٹے راکٹ مانو کا تجربہ کیا جائے گا اور امریکہ پر اس ریاکٹ سے فوجی حملہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے عہد کیا تھا کہ اگر شمالی کوریا کو مشتعل کیا گیا تو امریکہ شعلہ پوش ہوجائے گا ۔