کمپالا ۔25 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) دورہ پر آئے وزیراعظم ہند نریندر مودی اور صدر یوگانڈہ یویری موسیوینی نے ہندوستان کے پہلے وزیرداخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ایک چھوٹے مجسمہ کی نقاب کشائی کی رسم ادا کی ۔ کمپالا میں ہندوستانی برادری کی جانب سے ترتیب دی گئی ایک تقریب میں مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی جس سے انھوں نے خطاب بھی کیا ۔ وزارت اُمور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی جن میں دونوں قائدین کی تصویریں بھی شامل تھیں۔ اپنے خطاب کے دوران نریندر مودی نے ولبھ بھائی پٹیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے وئے انھیں ’’لوہ پُرش‘‘ سے تعبیر کیا اور یہ بھی کہا کہ یوگانڈہ کی معیشت کو مستحکم کرنے میں ہندوستانی برادری کا بھی اہم رول ہے ۔ مودی کے تقریباً نصف گھنٹے تک جاری رہنے والے خطاب کے دوران صدر یوگانڈہ وہیں موجود رہے اور بعد ازاں انھوں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ یاد رہے کہ مودی یوگانڈہ کے دارالحکومت کمپالا میں کل ہی دو روزہ دورہ پر پہنچے ہیں۔