کمل ہاسن ہاسپٹل میں شریک

چینائی۔/16ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) ہندی ، تمل اور تلگو فلموں کے مقبول اداکار کمل ہاسن کو آج غذائی سمیت کا شکار ہونے پر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا۔ ان کے تشہیری منیجر نے بتایا کہ آج صبح کمل ہاسن کو ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا جہاں ان کے علاج کے بعد آج شام یا کل صبح انہیں ڈسچارج کردیا جائے گا۔