بھوپال،14دسمبر(ایجنسی)سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ17دسمبر کو یہاں تاریخی لال پریڈ میدان پر منعقد حلف برداری کےعالی شان پروگرام میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کے طورپر حلف لیں گے۔
مسٹر کمل ناتھ کے ساتھ ایک درجن سے زیادہ وزیر بھی حلف لے سکتے ہیں۔تقریب میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی،بی ایس پی کی سربراہ مایا وتی،سماجوادی پارٹی کے صدر اکھیلیش یادو،کئی سینئر کانگریسی لیڈر ،ملک کے نامی صنعت کار اور دیگر لوگ بھی شرکت کریں گے۔
اس سے پہلے مسٹرکمل ناتھ نے کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طورپر آج یہاں گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کر کے قانونی طورپر حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔گورنر نے مسٹر کمل ناتھ کو حکومت بنانے کےلئے مدعو بھی کرلیا۔مسٹر کمل ناتھ نے پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کی موجودگی میں گورنر سے حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں تفصیلی بات چیت کی۔