سپریم کورٹ کی الہ آباد ہائیکورٹ کو ہدایت
نئی دہلی 26 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے آج الہ آباد ہائیکورٹ سے کہا کہ وہ ہندو مہا سبھا کے لیڈر کملیش تیواری کی درخواست کی چار ہفتوں میں یکسوئی کردے ۔ تیواری نے اس کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کئے جانے کو چیلنج کیا ہے ۔ کملیش تیواری نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی شان اقدس میں گستاخانہ ریمارکس کئے تھے جس کی پاداش میں اس کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ کملیش تیواری نے 3 ڈسمبر 2015 کو یہ بکواس کی تھی اور اسے اسی دن لکھنو میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ ہندو مہا سبھا نے اس سے کسی تعلق کی بھی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کا کبھی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے ۔ کملیش تیواری کی گستاخانہ بکواس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوا تھا اور اس پر شدید برہمی بھی ظاہر کی گئی تھی ۔