کملا نہرو پالی ٹکنک جونیر اسسٹنٹ، جونیر اسٹینو گرافر کے تقررات

حیدرآباد 29 مئی (سیاست نیوز) کملا نہرو پالی ٹکنک فار ویمن نمائش گراؤنڈ نے غیر امدادی کورسیس کے تحت کنٹراکٹ اساس پر جونیر اسسٹنٹ اور جونیر اسٹینو گرافر کی جائیدادوں پر تقررات کے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ جونیر اسسٹنٹ کی جائیداد کے لئے درخواست گذار کا بی کام کامیاب ہونا ضروری ہے۔ جونیر اسٹینو گرافر کی جائیداد کے لئے امیدواروں کا ڈگری کامیاب ہونا اور انگلش ٹائپ رائٹنگ ہائر گریڈ اور انگلش شارٹ ہینڈ لوور گریڈ میں کامیابی ضروری ہے۔ خواہشمند امیدوار اپنی درخواستیں 6 جون تک پالی ٹکنک آفس پر پیش کرسکتے ہیں۔
IPE کے پی جی ڈی ایم پروگرامس میں داخلہ کیلئے تاریخ میں توسیع
حیدرآباد 29 مئی (پریس نوٹ) انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائز (IPE) حیدرآباد کے پی جی ڈی ایم پروگرامس (2016-18) میں داخلہ کیلئے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔ مزید معلومات کے لئے ٹول فری نمبر 1800 30004473 یا 9391932129 پر ربط کریں۔