کملاناتھن کمیٹی کی معیاد میں تین ماہ کی توسیع

حیدرآباد ۔ یکم جنوری ( این ایس ایس ) مرکزی حکومت نے کملاناتھن کمیٹکی کی معیاد میںمزید تین ماہ کی توسیع کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مرکزی حکومت نے کمیٹی کی معیاد میں31 مارچ تک توسیع کیلئے احکام جاری کردئے ہیں۔ یہ کمیٹی دو تلگو ریاستوں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مابین سرکاری ملازمین کی تقسیم کیلئے عمل میں لائی گئی تھی ۔ اس کمیٹی کو دونوں ریاستوں کے ملازمین کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ چونکہ ابھی تک ملازمین کی تقسیم کا کام پورا نہیںہوا ہے اس لئے کمیٹی کی معیاد میں توسیع دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ ائمپلائز یونین کے اعزازی صدر وی سرینواس گوڑ نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ کملاناتھن کمیٹی کی معیاد میں توسیع نہ کی جائے ۔ حالانکہ بیشتر محکمہ جات دونوں ریاستوں کے مابین تقسیم ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک دفاتر اور اثاثہ جات جو نویں اور دسویں شیڈول میںہیں ابھی تک تقسیم نہیں ہوئے ہیں۔