کمس ہاسپٹل میں ورلڈ کڈنی ڈے پر گردے کے لیے مفید پکوان کی معلوماتی کوک بک کا اجراء

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر کمس ہاسپٹل کے شعبہ نیوٹریشن اینڈ ڈائیبٹکس کی جانب سے گردے کے لیے موزوں پکوان کی تیاری میں مریضوں اور ان کی فیمیلز کی مدد کے لیے ایک معلوماتی کوک بک ’ ڈائیٹ سیکریٹس اینڈ ریسائپس فار ہیلتی کڈنی ‘ کی اشاعت کی گئی ۔ اس کتاب کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر بھاسکر راؤ سی ای او کمس ہاسپٹلس نے اس کتاب کی اشاعت پر ڈپارٹمنٹ آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیبٹکس کو مبارکباد دی ۔ قبل ازیں اس شعبہ کی جانب سے ’ انیمیا کیوں ہوتا ہے ‘ کے عنوان پر ایک ڈے لانگ پروگرام منعقد کیا گیا یہ کہتے ہوئے کہ ڈائیٹ کا اہم رول ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کے جینٹک وجوہات بھی ہوتے ہیں ۔ لیکن غذا کا اہم رول ہوتا ہے ۔ اچھی غذا انسان کو صحت مند بنائے رکھتی ہے اور خراب غذا اور اس کے ساتھ اسموکنگ ، مہ نوشی ، تناؤ امراض کا باعث ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غلط غذاؤں کے استعمال سے گردے ، پیٹ ، جگر وغیرہ کے امراض ہوسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر وی ایس ریڈی نیفرولوجسٹ نے ان کے خطاب میں کہا کہ اگر بی پی کو کنٹرول کیا گیا تو گردے کے امراض کو روکا جاسکتا ہے اور بی پی پر کنٹرول کے لیے لائف اسٹائیل تبدیلیاں جیسے ڈائیٹ ایکسرسائز ضروری ہے ۔۔