جئے پور ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ڈھائی سالہ لڑکی جو اپنے گھر کے باہر کھیل کھیل میں کھلی بورویل میں گرگئی تھی، اسے آج کی ابتدائی ساعتوں میں بچالیا گیا۔ گزشتہ روز ضلع دَوسا کے موضع بہاری پورہ میں جیوتی مینا اپنے گھر کے قریب بورویل میں گرگئی تھی۔ دوسا کلکٹر ایس ایس پوار نے ٹیلی فون پر نیوز ایجنسی ’پی ٹی آئی‘ کو بتایا کہ گاؤں والوں نے 12 گھنٹے کی مشقت کے بعد رات تقریباً 2 بجے جیوتی کو بورویل سے زندہ نکال لیا۔