نئی دہلی ۔ 26 جولائی۔(سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ایک 17 سالہ لڑکی ڈینگو بخار سے فوت ہوگئی ۔ یہ نئی دہلی میں ڈینگو بخار سے موت کا پہلا واقعہ ہے ۔ یہ لڑکی جعفرہ آباد شمال مشرقی دہلی کی متوطن تھی ۔ 21 جولائی کو لوک نائیک جئے پرکاش ہاسپٹل میں فوت ہوگئی۔ اُس کی موت کا سرٹیفکیٹ اُس کی موت کی وجہ ڈینگو بخار کی وجہ سے پہونچنے والے صدمہ کو ظاہر کرتا ہے ۔ لڑکی کے ایک رشتہ دار نے اُسے اسپتال میں ڈینگو بخار کی علامات ظاہر ہونے پر شریک کروایا تھا ۔ اُسے 20 جولائی کی رات شریک کیا گیا تھا اور وہ اگلی صبح فوت ہوگئی ۔