کمسن بچوں کے ساتھ خاتون کی خود کشی

بستی ( اترپردیش ) ۔ 30 ۔ دسمبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 35 سالہ خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال کی ہراسانی سے دل برداشتہ ہو کر اپنی 2 لڑکیوں کے ساتھ خود کشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل علاقہ مندیروا کے واجیہ دھیا گاؤں میں پیش آیا جب کہ ایک خاتون ریتا نے دو لڑکیوں گریمال ( 7 سال ) اور آستھا ( 4 ماہ ) کے ساتھ تالاب میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ متوفیہ کے والد کی شکایت پر شوہر اور ساس اور خسر کے خلاف جہیز ہراسانی کا کیس درج کرلیا گیا ہے ۔