کل ہند صنعتی نمائش ، آر ٹی سی کی خصوصی بسیس

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( آئی این این ) : کل ہند صنعتی نمائش جس کا جمعہ کو نمائش میدان ، نامپلی میں آغاز ہوچکا ہے کے لیے ٹی ایس آر ٹی سی نے 200 خصوصی بسیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔ آر ٹی سی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر پرشوتم نائک نے بتایا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں مختلف روٹس پر جیسے کاچی گوڑہ ، فلک نما ، مشیر آباد ، راجندر نگر ، حیات نگر ، مدھانی ، کنٹونمنٹ ، رانی گنج ، بی ایچ ای ایل ، میاں پور ، دلسکھ نگر ، اپل ، کشائی گوڑہ ، جیڈی میٹلہ ، کوکٹ پلی اور میڑچل ڈپوز سے ان خصوصی بسوں کو چلایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا تعطیلات کے دوران مزید بسیں چلائی جائیں گی ۔۔