کلیان جیل کے حکام کو وجہ نمائی نوٹس

ملزم کو پیش کرنے میں ناکامی پر عدالت کی کارروائی
تھانے۔/23اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام )ممبرا عمارت انہدام کیس2013 کے سلسلہ میں ایک ملزم کو پیش کرنے میں ناکامی پر ضلع عدالت نے کلیان جیل حکام کو وجہ نمائی نوٹس جاری کی ہے جس کے خلاف دالت میں الزامات وضع کئے گئے ہیں۔ ادھارواڈی جیل سپرنٹنڈنٹ کو سخت الفاظ پر مشتمل ایک مکتوب میں جج نے ایک ملزم لکشمن دھنجی راتھوڑ کو عدالت میں پیش کرنے میں ناکامی پر وضاحت طلب کی ہے۔ قبل ازیں عدالت نے مذکورہ کیس کی سماعت کیلئے مسلسل غیر حاضری پر اسسٹنٹ میونسپل کمشنر ممبرا شیام تھربولے کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ بھی جاری کیا تھا اور جب پولیس وارنٹ پر تعمیل کیلئے تھربولے کے مکان پہنچی تو وہ تروپتی گئے ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ تھانے کے ممبرا ٹاؤن میں علاقہ شل۔ ڈایاگر میں اپریل 2013 کو ایک زیر تعمیر منزلہ عمارت منہدم ہوگئی تھی جس میں 74افراد بشمول 18بچے ہلاک اور 62 زخمی ہوگئے تھے اس کیس میں 25ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا لیکن 2 ہنوز فرار ہیں۔