کلونی اور امل اٹلی کی پرتعیش ڈنر پارٹی میں شریک

لندن ، 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کے 52 سالہ سدا بہار اداکار جارج کلونی اور ان کی لبنانی نژاد وکیل منگیتر امل عالم الدین کی باقاعدہ منگنی کے بعد اپنے اپنے مداحوں کے حلقے میں مشہور دونوں شخصیات پہلی بار منظرعام پر آتے ہوئے اٹلی کے دورے میں پُرتعیش ڈنر میں شریک ہوئے۔ اس موقع کی تصاویر میں پہلی مرتبہ مستقبل کے مشہور جوڑے کو میڈیا کی موجودگی میں ایک ساتھ پرتعیش ڈنر کی تقریب میں شریک دکھایا گیا ہے۔ امل اور جارج کی یہ تصاویر اٹلی کے شہر فلورنس بیٹسکوانا کے ویکیو محل میں منعقدہ پرشکوہ پارٹی کے موقع پر لی گئیں جس میں فلمی دنیا کی کئی مشہور شخصیات سمیت دیگر نمائندہ افراد نے بھی شرکت کی۔