دی ہیگ ۔ /23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بین الاقوامی عدالت انصاف نے ہندوستان اور پاکستان کے جواب داخل کرنے کیلئے الترتیب /17 اپریل وار /17 جولائی کی تاریخیں مقرر کی ہیں ۔ تحریری درخواستیں کلبھوشن جادھو مقدمہ میں دونوں ممالک بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش کرچکے ہیں ۔ جادھو کو پاکستان کی فوجی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں گزشتہ اپریل میں سزائے موت سنائی تھی ۔ جس کے بعد ہندوستان ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف سے ماہ مئی میں رجوع ہوا تھا ۔ عدالت کی ایک 10 رکنی بنچ نے /18 مئی کو پاکستان کو ہدایت دی تھی کہ مقدمہ کے فیصلہ تک جادھو کو سزائے موت نہ دی جائے ۔ ہندوستان اور پاکستان کو مقدمہ کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔