کلبرگی کے الند ٹاون میں حالات معمول پر

کلبرگی۔ 6جولائی (سیاست ڈاٹ کام)کرناٹک کے کلبرگی کے الند ٹاون جس میں فیس بک پر کئے گئے ایک پوسٹ پر ہوئے دو گروپس کے تصادم کے بعد حالات معمول کی طرف واپس ہورہے ہیں۔ گذشتہ رات سے کوئی ناگہانی واقعہ پیش نہیں آیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس ششی کمار نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے یواین آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹاون میں زائد پولیس تعینات کردی گئی ہے اور صورتحال معمول پر لوٹ آئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ایک شکایت پر انٹرنیٹ پر مذہبی مواد کے بارے میں قابل اعتراض مواد پوسٹ کرنے پر 12سے زائد افرا دکو گرفتار کرلیا گیا۔ گذشتہ روز سنگباری کے واقعہ میں ایک نوجوان ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔