کعبۃ اللہ میں تلنگانہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات پر شکرانہ کی ادائیگی

مدیران سیاست جناب زاہد علی خاں و جناب عامر علی خاںکو مبارکباد
چیف منسٹر کے سی آر کو مولانا پیر نقشبندی کا ای میل
مکہ مکرمہ 29 اپریل (پریس نوٹ) کعبۃ اللہ مکہ مکرمہ میں فرزندان توحید نے بارگاہ الٰہی میں تلنگانہ کے معاشی طور پر کمزور مسلمانوں کے لئے حکومت تلنگانہ کے اسمبلی و کونسل میں 12 فیصد تحفظات کے منظورہ قانون پر سجدہ شکر ادا کیا۔ بعد نماز شکرانہ خادم القرآن مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم نے رُخ کعبہ شریف بہ دیدہ نم اللہ کے حضور اس تحفظات کی عمل آوری اور مسلمانوں کے معاشی استحکام کے علاوہ جان و ایمان کی سلامتی کے لئے دعا کی۔ مولانا نے بعدازاں سعودی عرب سے ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر جناب کے چندرشیکھر راؤ کو موسومہ ایک ای میل پیام میں ریاستی مسلمانوں کی ان کی خدمت کے جذبہ کی ستائش کی۔ اور اس توقع کا اظہار کیاکہ وہ مرکزی حکومت اور اگر ضرورت ہو تو سپریم کورٹ آف انڈیا دونوں محاذوں پر اس قانون کے نفاذ کے لئے اقدامات کریں گے۔ اس اثناء ادارہ سیاست کی 12 فیصد تحفظات کے حصول کے لئے ریاست گیر شعور بیداری مہم تحریک کی کامیابی پر مدیران سیاست جناب زاہد علی خاں اور جناب عامر علی خاں کو مبارکباد دی اور حرم کعبہ و مدینہ میں خصوصی دعا کی۔ مولانا پیر نقشبندی اپنے 12 روزہ دورہ سعودیہ کے بعد یکم مئی کو حیدرآباد واپس ہوں گے۔ c