نئی دہلی ۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک شخص جس پر گھریلو تشدد کا مقدمہ زیر دوران ہے ‘ عدالت کی جانب سے اُسے حکم دیا گیا ہے کہ اپنی بیوی کو جس کے ساتھ اُس کے تعلقات کشیدہ ہے ماہانہ 35ہزار روپئے ماہانہ ادا کرے ۔ دہلی کی عدالت نے اس شخص کی اپیل مسترد کردی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ خاتون اُس کے مقام اور مرتبہ کے لحاظ سے جو علحدگی اختیار کرنے سے قبل اُس کا تھا ‘ اس ماہانہ رقم کی گذارہ کیلئے مستحق نہیں ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج لوکیش کمار شرما نے مجسٹریٹ کی عدالت کے حکم کو برقرار رکھا جس میں فریقین کے سماجی و معاشی موقف کا تجزیہ کرنے کے بعد عبوری گذارہ کے طور پر خاتون کو ماہانہ 35ہزار روپئے بطور گذارہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا ۔