حیدرآباد۔/6جنوری، ( سیاست نیوز) راجہ سنگھ نے بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی کے خلاف پھر ایک بار بغاوت کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ پارٹی کے اندر گروہ واریت کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اندر ہی پارٹی میں کئی گروپ دیکھے جاسکتے ہیں۔