کشمیر یونیورسٹی کے طالب علم کی پراسرار گمشدگی پر طلباء کا احتجاج

سری نگر، 23فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ قانون کے ایک طالب علم کی پراسرار گمشدگی کے خلاف آج طلباء کی بڑی تعداد نے یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایل ایل بی تیسرے سمسٹر میں زیر تعلیم عاقب ملک کی پراسرار گمشدگی کے خلاف جمعرات کو طلباء نے کلاسوں کا بائیکاٹ کرکے یونیورسٹی احاطے کے اندر ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی طلباء نے سیکورٹی فورس اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے عاقب کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی طلباء نے بتایا ’’عاقب 21 فروری کو کلاسوں میں شرکت کرنے کے بعد گھر کیلئے روانہ ہوا، لیکن وہ گھر پہنچا ہی نہیں ہے ‘‘۔

وی پی سنگھ کے فرزند کا
ایف آئی آر کالعدم
الہ آباد۔/23فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) الہ آباد ہائیکورٹ نے آنجہانی وزیر اعظم وی پی سنگھ کے فرزند اجئے سنگھ پر 10لاکھ روپئے جرمانہ عائد کردیا اور وہ ایف آئی آر کالعدم کردیا جو انہوں نے ایچ ڈی ایف سی بینک کے ایک اعلیٰ عہدہ دار کے خلاف دو سال قبل یہاں پولیس میں درج کرایا تھا۔