کشمیر کے متاثرین کے لیے جناب سید وقار الدین کا عطیہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( راست ) : حالیہ عرصہ میں وادی کشمیر میں رونما ہوئے صدی کے بدترین سیلاب نے جو قیامت خیز تباہی مچائی اس نے ہزارہا لوگوں کو بے خانماں کردیا اور تقریبا 300 افراد لقمہ اجل ہوگئے ۔ سیلاب کے بے یار و مددگار متاثرین کو ان سنگین حالات میں اپنی جانب سے حتی المقدور امداد کے طور پر چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن و چیرمین انڈو عرب لیگ جناب سید وقار الدین نے ’ وزیر اعظم ریلیف فنڈ ‘ کے لیے 25 لاکھ روپئے کا عطیہ بذریعہ ڈرافٹ نمبر 989168 روانہ کیا ہے اور شہر کے اہل ثروت اصحاب سے اس کار خیر میں حتی المقدور تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔۔