کشمیر کے سرحدی علاقوں میں وزیر دفاع کا دورہ

جموں 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج جموں و کشمیر کے داجوری ۔ پونچھ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول سے متصل سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور سکیوریٹی کی صورتحال ‘انسداد مداخلت کاری اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاریکر فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ‘ ناردرن کمانڈ چیف لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا ‘ 16 کارپس کمانڈر لیفٹننٹ ایچ کے سنگھ کے ساتھ ریاست کے دورہ پر آئے ہیں ۔ اور ہمیر پور بٹالین سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے متصل سرحدی چوکیوں کا معائنہ کیا جہاں پر فوجی کمانڈروں نے انہیں سرحد پار سے در اندازی کی روک تھام کے اقدامات سے واقف کروایا ۔