کشمیر پر حافظ سعید کی عرضی، پاکستانی عدالت کا فیصلہ محفوظ

لاہور ۔ 24اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک پاکستانی عدالت نے آج اس عرضی کی قبولیت کے بارے میں اپنا فیصلہ محفوظ کردیا جو ممبئی حملہ کے سرغنہ اور جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے داخل کرتے ہوئے حکومت کیلئے ایسی ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی ہیکہ مسئلہ کشمیر کو یو این سیکوریٹی کونسل اور دیگر بین الاقوامی فورموں میں اٹھایا جائے ۔ جماعت الدعوہ کے سربراہ نے یہ پٹیشن 12 اگست کو لاہور ہائیکورٹ میں دائر کرتے ہوئے نواز شریف زیرقیادت حکومت کیلئے ہدایات چاہے تھے۔