نئی دہلی 26 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام )مصر کے صدر عبدالفتح السیسی یکم ستمبر سے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر ہندوستان مسئلہ کشمیر پر تنظیم اسلامی کانفرنس کے موقف کا مسئلہ رجوع کریگا ۔ السیسی اپنے دورہ ہند کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور دوسرے قائدین سے ملاقاتیں کرنے والے ہیں۔ مصر تنظیم اسلامی کانفرنس کا ایک اہم ملک ہے ۔ وزارت خارجہ میںسکریٹری (معاشی تعلقات ) امر سنہا نے یہ واضح کیا کہ تنظیم اسلامی کانفرنس کے کچھ ممالک کی جانب سے ہندوستان کو خانگی طور پر واقف کروائے گئے موقف اور تنظیم کے موقف میںکچھ خلا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ یہ ممالک اپنے موقف کو عوام میں لائیں۔ السیسی کے ساتھ اعلی سطح کا ایک وفد بھی ہندوستان آر ہا ہے ۔ اس دورہ کے موقع پر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جن میں دہشت گردی اور معاشی تعلقات میںمزید بہتری اور تیزی پیدا کرنے کے امکانات تلاش کرنا بھی شامل ہے ۔