سرینگر ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چار فوجی آج ایک خوفناک فائرنگ کے تبادلہ میں جو جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ وادی کشمیر کے شہر کپواڑہ کے قریب ہوا، ہلاک ہوگئے جبکہ ایک اور علحدہ انکاونٹر میں اسی ضلع میں ایک عسکریت پسند کو گولی مار دی گئی۔ کل جیش محمد کے دو عسکریت پسند جو سمجھا جاتا ہیکہ پاکستانی تھے، ہلاک کردیئے گئے تھے۔ یہ واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا تھا۔ چار فوجی اس وقت ہلاک ہوگئے جبکہ ایک تلاشی کارروائی کے دوران جو افرودہ جنگل جنواڑہ میں کی جارہی تھی کیونکہ عسکریت پسندوں کے وہاں موجود ہونے کی خبر ملی تھی، فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ فوج کے ایک ترجمان نے اس کا انکشاف کیا۔ ایک اور علحدہ انکاونٹر لولاب کے علاقہ میں کارروائی کے دوران شروع ہوا۔ کل کے مقتول عسکریت پسندوں کی شناخت سلیم عرف عادل پٹھان اور رحمن عرف برمی کی گئی تھی۔ پولیس کے ذرائع کے بموجب شبہ ہیکہ وہ پاکستانی شہری تھے۔ پاکستانی تنظیم جیش محمد جموں و کشمیر اور دہلی میں کئی بڑے حملوں کی ذمہ دار ہے جن میں سے ایک حملہ 13 ڈسمبر 2001ء کو پارلیمنٹ پر کیا گیا تھا۔