کشمیر میں مکمل ہڑتال، مختلف حصوں میں پابندیاں

سری نگر 2اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں اتوار کو ہوئے تین الگ الگ جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران 13 مقامی جنگجوؤں اور 4 عام شہریوں کی ہلاکت کے خلاف وادی کشمیر کے سبھی دس اضلاع اور جموں خطہ کے ضلع رام بن کے بانہال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں پیر کے روز مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔انتظامیہ نے مقامی جنگجوؤں اور شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے پیش نظر گرمائی دارالحکومت سری نگر کے سات پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔