کشمیر میں عسکری اڈے بے نقاب

سرینگر 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسیس نے آج وسطی کشمیر کے ضلع گندربل میں لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کے دو اڈوں کا پتہ چلایا لیکن کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئیں۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہاکہ سکیورٹی فورسیس نے گندربل کے نجوان جنگلات میں سرچ آپریشن چلایا کیوں کہ وہاں عسکریت پسندوں کے اڈوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔