کشمیر میں دہشت گرد حملہ امریکہ کی جانب سے مذمت

واشنگٹن ۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابی ریالی سے قبل کشمیر میں کئے گئے دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ وہ دہشت گردی کو تمام شکلوں میں شکست دینے کیلئے ہندوستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پابند عہد ہے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جمعہ کو کشمیر میں ہوئے اس حملے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہماری ساری ہمدردی متاثرہ ارکان خاندان سے ہے ۔ اس سے پہلے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کشمیر میں کسی بھی طرح کے تشدد پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ کشمیر پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔